امریکا سے سائفر آیا، وزیرِ اعظم تبدیل ہوگیا،شعیب شاہین

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے رکن معروف قانون دان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ امریکا سے سائفر آیا اور وزیرِ اعظم کو بدل دیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ کسی کو نہیں پتہ کہ الیکشن کب ہوں گے۔شعیب شاہین نے کہاکہ آئین و قانون کا مذاق اور عدالتوں کی توہین ہو رہی ہے، عدالتیں 10 بار ضمانت دیتی ہیں گرفتار پھر بھی کیا جاتا ہے۔