اہم خبریں

توشہ خانہ کیس ، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12ستمبر تک توسیع کردی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کیس ، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12ستمبر تک توسیع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کی جعلی رسیدوں کے کیس میں تفتیشی افسر کاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے، ان کی آڈیو فرانزک کیلئے بھیجی ہوئی ہے ۔ اس پر جج نے ریمارکس دیئے معاملہ رسیدوں کاہے توآڈیوکہاں سے آگئی۔ اس پر تفتیشی افسر نے بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کیلئے وقت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ خبریں