اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس،ایکنک نے پولیو کے خاتمے کے تیسرے نظرثانی ہنگامی پلان کی منظوری دے دی منصوبے پر 1 ارب 78 کروڑ 49 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی، عالمی ادارے اس منصوبے کیلئے 1 ارب 19 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ فراہم کریں گے،اسلامی ترقیاتی بینک 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا،ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے بچوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی،ویکسین فراہمی کی زمہ داری عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی ہوگی،ایکنک نے منصوبے کے پی سی ون کی مدت میں 3 سال کی توسیع کی بھی منظوری دیدی















