اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں بڑی ہلچل، خام تیل کی قیمتیں اچانک گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں بڑی ہلچل، خام تیل کی قیمتیں اچانک گر گئیں

نیویارک (اے بی این نیوز) عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے باعث پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

برینٹ کروڈ کی موجودہ قیمت 72.26 ڈالر فی بیرل ہے۔ مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 0.69 ڈالر یا 0.95 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی موجودہ قیمت $68.79 فی بیرل ہے۔ امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 0.71 ڈالر یا 1.02 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی سست روی، طلب میں کمی اور رسد میں عدم توازن تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اس مسلسل کمی کے باعث آنے والے دنوں میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:شہید سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے معاملے پر بڑا قدم، جانیے اہم تفصیلات

متعلقہ خبریں