تہران (اے بی این نیوز) ایرانی حکومت نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یوم سوگ بھی منایا جائے گا۔یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے۔ دورہ ایران کے بعد وزیراعظم ترکی بھی جائیں گے۔
دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھی آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت متوقع ہے۔
دریں اثناء ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہیں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا















