راولپنڈی،نالہ لئی کے گندے پانی میں پولیو وائرس پائے جانے کا انکشاف

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )سٹی ڈھوک دلال ئالہ لئی گندے پانی سے لیے گئے سمپل میں پولیو وائرس پائے جانے کا انکشاف، پولیو ٹیسٹ کے لیے گئے دو نمونوں میں سے ایک میں پولیو وائرس پایا گیا،محکمہ صحت راولپنڈی کی پولیو سمپل میں وائرس کی تصدیق کر دی،محکمہ صحت راولپنڈی اور ڈبلیو ایچ او کا متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ، اس سے قبل سرائے کالا ٹیکسلا سے لیے گئے نمونہ سے بھی پولیو وائرس کی تصدیق، نمونوں میں موجود وائرس کا لنک افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ہے، جو لوگ افغانستان سے پاکستان آ رہے ہیں وہ پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ضلع راولپنڈی پچھلے کئی ماہ سے ماحولیاتی نمونوں سے پولیو وائرس سے پاک تھا حکومت کو پاکستان کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کے لئے افغانستان سے آمدورفت کو کنٹرول کرنا چاہیے ۔سمپل رپورٹ میں وائرس کی موجودگی تشویشناک ہے۔