اہم خبریں

توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوگی یانہیں، فیصلہ کل

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوگی یانہیں، فیصلہ محفوظ کل گیارہ بجے سنایا جائیگا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریما رکس میں کہا، نیب کیسزمیں کمپلیننٹ کو کبھی پارٹی نہیں بنایا جاتا،، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویزنےکہا ضابطہ فوجداری میں سزامعطلی کی درخواست میں شکایت کنندہ کو فریق بنانے کا ذکرنہیں، استدعا ہے کہ عدالت درخواست میں ریاست کو نوٹس جاری کرے،ریاست کونوٹس جاری کئے اورمؤقف سنے بغیرسماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بھارتی سیاست دان راہول گاندھی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں راہول گاندھی کیس میں پرائیویٹ کمپلینٹ کیس میں دو سال کی قید تھی، راہول گاندھی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کی جو خارج کر دی گئی، چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن نے آفس کو شکایت دائر کرنے کا کہا کسی مخصوص شخص کو نہیں، آپکی دلیل اپنی جگہ لیکن سیکرٹری کمیشن نے خود کو متعلقہ شخص کیسے سمجھا؟

متعلقہ خبریں