اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، مقدمہ خارج

کوئٹہ(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بھی خارج کردیا گیا ۔ تفصیلات بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے سنایا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف 5 مارچ 2023 کو تھانہ بجلی روڈ میں ایف آئی آر پی پی سی سیکشنز 124 اے، 153 اے کے تحت دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں