چیئرمین پی ٹی آئی فوج کیخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے،پرویز خٹک

پشاور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے،وہ 18 ویں ترمیم کے خلاف تھے، انہوں نے ایک سوشل میڈیا نیٹ ورک تیار کیا، جس کے ذریعے لوگوں کے خلاف ٹارگٹ دیا جاتاتھا،میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی صدراتی نظام لانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پختونخوا کے اہم رہنما جلد پارلیمنٹرین کا حصہ ہوں گے، 2 ماہ میں پارٹی طاقت بن کر ابھرے گی۔