پاکستان اور امریکا کےتعلقات کے 75 سال مکمل ،یادگاری سکہ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاک امریکا سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔اپنے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے تقریب میں شرکت پر سیکریٹری خارجہ اور پاکستان میں امریکا کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یادگاری سکے کا اجرا دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ سکے پر موجود پاکستان اور امریکا کی قومی علامتیں دونوں ممالک کی جمہوری بنیادوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ جبکہ امریکی سفیرنے کہاکہ یہ سکہ دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ اقدار، آدرش اور باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ روشن مستقبل کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔