اہم خبریں

بٹگرام ، چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں کی سنسنی خیز کہا نی سامنے آگئی

بٹگرام (  اے بی این نیوز   )چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں کی جان بچانے والے نے سنسنی خیزکہانی بیان کردی، باہمت نوجوان محمد علی نے اے بی این نیوز سے گفتگو میں کہا جب لفٹ میں پہنچا تو بچوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی،، کامیاب آپریشن کے بعد بچوں نے خوشی سے گلے لگا لیا ،آپریشن کے دوران نوجوان محمد علی کا ہاتھ بھی زخمی ہو ا،ریسکیو ورکر صاحب خان کہتے ہیں بچے مجھ سے ایسے لپٹے جیسے بچے ماں سے لپٹتے ہیں،،اندھیرا چھا جانے کے بعد ہیلی کاپٹر چلے گئے تو اس وقت آپریشن شروع کیا،، تقریباً سات بجے پہلا بچہ واپس کنارے پر پہنچا یا ، ڈولی میں موجود افراد مجھے دیکھ کر حیران رہ گئے،، ایک بچے نے پوچھا تم کدھر سے پہنچے ہو، زمین سے آئے ہو یا آسمان سے؟ کیوں مرنے کے لیے آ گئے ہو۔

متعلقہ خبریں