اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے سماجی رہنماوخاتون وکیل ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف تھانہ ترنول میں کارسرکار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے30 ہزار روپے کےضمانتی مچلکوں کے عوض ایمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت نے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔















