اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ، الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ کرنے سے روک دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ ، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر سماعت جسٹس وحید خان نے کی، درخواست میں چئیر مین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے حکم نامہ چیلنج کیا ہے جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا لیکن روز کی کارروائی جارے رکھے گا۔ عدالت کے ریمارکس ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک الیکشن کمیشن توہین عدالت کیس کا حتمی فیصلہ نہیں کرے ، عدالت نے چیف جسٹس سے فل بنچ بنانے کی درخواست بھی کر دی ۔

متعلقہ خبریں