اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرکے ٹوئٹ سےپوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ صدر کا بیان ہر لحاظ سے غیر معمولی، تشویش ناک اور ناقابل تصور ہے،پوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صدر عارف علوی بیان نے ریاستی نظم میں اوپر سے لے کر نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ کے مندرجات پر اپنا ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔















