اہم خبریں

وزارت قانون وانصاف کا صدر کے ٹوئٹ پر شدیداظہارتشویش

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت قانون و انصاف نے صدر کے حالیہ ٹوئٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق کوئی بھی بل منظوری کے لیے صدر کو بھیجا جاتا ہے۔ صدر کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، منظوری دیں یا مخصوص مشاہدات کے ساتھ معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجیں۔آرٹیکل 75 کوئی تیسرا آپشن فراہم نہیں کرتا، وزارت قانون وانصاف کے مطابق موجودہ کیس میں صدر نے آرٹیکل 75 کی آئینی ضروریات پوری نہیں کیں، انہوں نے جان بوجھ کر بلز کی منظوری میں تاخیر کی۔

متعلقہ خبریں