اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما اورسابق وفاقی وزیرشیری رحمٰن نے کہا ہے کہ صدعارف علوی کی وضاحت ان کے صدارتی منصب سنبھالنے کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔اتوارکو ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کیا وہ یہ کہنا چاہتے ہیںکہ ان کی ناک کے نیچے بلز پر کوئی اور دستخط کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ صدر علوی وضاحتی بیان کے بعد صدارت کے آئینی عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔















