بہاولنگر (نیوز ڈیسک) بھارت کی آ بی جا رحیت ، ستلج میں مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال، 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ بہاولنگر ضلع کی حدود میں داخل ، بنگلہ امیر سنگھ کے قریب دفاعی بند ٹوٹنےسے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ سلیمانکی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ،دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ ہائی الرٹ ، عوام کی نقل و حمل محدود کرنے کے لئے اقداما ت جاری ، ضلع قصور کے 50 دیہات زیر آب ، کنگن پور میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی علاقے ڈوب گئے ، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ، سیلابی پانی میں مویشی بھی پھنس گئے ، پاکپتن میں بھی متعدد دیہات زییر آب ، بصیر پور میں 400 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ، میلسی میں بھی پانی کی سطح بلند، بہاولنگر میں 23 ریلیف کیمپ قائم، حویلی لکھا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔















