9 مئی واقعات، مقدمے کے 20 ملزمان کیخلاف کیس ڈسچارج

لاہور(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 20 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔ہفتہ کو پولیس نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نےانسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہو سکی۔