اہم خبریں

وہاڑی،مچھر مارسپرے نے دومعصوم بچوں کی جان لے لی

وہاڑی(نیوزڈیسک)وہاڑی میں مچھر مار سپرے کے استعمال نے دو معصوم بچوں کی جان لے لی جبکہ والدین اور ایک بچہ شدید متاثرہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان ریفرکردیاگیا ہے جہاں بچے کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقہ ایف بلاک کے رہائشی محمد کاشف نے سونے والے کمرے میں مچھر مار سپرے کا چھڑکاؤ کرکے کمرہ لاک کردیا ،رات کو کاشف اپنی بیوی اور تین کمسن بچوں کے ہمراہ اے سی چلاکر سوگیا جس سے کمرے میں پھیلی سپرے کی وجہ سے پوری فیملی شدید متاثر ہوئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن حالت غیر ہونے پر دو بچے حبہ اور محمد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بچوں کا والد کاشف ،والدہ اور ایک بھائی محمد علی شدید متاثرین کو خطرناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں