اہم خبریں

نو مئی کے واقعات کی طرح توہین بائبل پر بھی ایکشن لیا جائے، ڈاکٹر جوزف ارشد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آرج بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی طرح توہین بائبل پر بھی ایکشن لیا جائے، 16 اگست 2023ءمسیحیوں کیلئے پاکستان کی تاریخ کا ہولناک دن تھاجب 21 گرجا گھروں، تین آسمانی کتابوں توریت ، زبور اور بائبل اور مسیحیوں کے47 گھروں کو نذر آتش کیا گیا ،جڑانوالہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر مثال قائم کی جائےتاکہ آئندہ کسی کو بھی اس طرح کی جرآت نہ ہو سکے،نذر آتش کئے جانیوالے گرجا گھر اور متاثرین کے گھر وں کو دوبارہ تعمیر کروایا جائے،حکومت مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے،اس حوالے ے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بشپ ہیمفری سرفراز، فادر جونز،این سی جے ایف پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعیم یوسف گل و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےآرج بشپ ڈاکٹر جوزف ارشدکا کہنا تھا کہ 16 اگست 2023ءمسیحیوں کیلئے پاکستان کی تاریخ کا ہولناک دن تھاجب 21 گرجا گھروں، تین آسمانی کتابوں توریت ، زبور اور بائبل اور مسیحیوں کے47 گھروں کو نذر آتش کیا گیا ،حکومت اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرے، اگرچہ مسیحی آبادی کے لحاظ سے اقلیت میں ہیں تاہم بحیثیت پاکستانی آئین پاکستان کی روسے حقوق میں دیگر پاکستانیوں کے برابر ہیں،حکومت پاکستان جڑانوالہ واقعہ کی مکمل تحقیقت کرے اور اس میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی اس طرح کے حالات پیدا کرنے کی جرآت نہ ہو سکے،چند شرپسند عناصر توہین مذہب کے نام پر ملکی حالات خراب کر رہے ہیںجس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے،سابق چیف جسٹس تصد ق جیلانی کے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق 2014 ء کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے،اس موقع پربشپ ہیمفری سرفرازکا کہنا تھا کہ پاکتان میں اقلیتوں کو زبردستی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، 1997ء میں شانتی نگر سے شروع ہونے والا سلسلہ جڑانوالہ تک پہنچ گیا ہے کیونکہ ان واقعات میں ملوث کسی بھی مجرم کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا یہی وجہ ہے کہ ان واقعات میں دن بدن اٖافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،ہمارا معاشرہ پستی کی طرف گامزن ہے، مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے،ان واقعات کے ذمہ دار وزارت مذہبی امور، وزرات داخلہ اور وزارت تعلیم ہیں جن کی توجہ ہم بارہا اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کروا چکے ہیں مگر انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جڑانوالہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر مثال قائم کی جائےتاکہ آئندہ کسی کو بھی اس طرح کی جرآت نہ ہو سکے،نذر آتش کئے جانیوالے گرجا گھر اور متاثرین کے گھر وں کو دوبارہ تعمیر کروایا جائے،حکومت مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے،اس حوالے ے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں