کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان میر جان محمد جمالی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کا نگراں وزیراعظم بننا خوش آئند ہے،ہفتہ کو جاری ایک بیان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان میر جان محمد جمالی نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی اہمیت کو اسلام آباد نے پہچان لیا، انہوں نے کہاکہ اچھی بات ہے چھوٹے صوبے سے نگراں وزیراعظم کو لیا گیا۔















