اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے انوار الحق کاکڑکی بطور نگراں وزیراعظم منظوری پر رد عمل میں دیتے ہوئے کہاہے کہ انوار الحق ایک سچا پاکستانی ہونے کے ساتھ انتہائی پڑھے لکھے اور معتدل مزاج شخص ہیں،ہفتہ کواپنے ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نےکہا کہ طویل عرصے بعدملک کے لیے کوئی اچھی خبر آئی ہے، اللہ پاکستان کیلئے اس فیصلے کو مبارک کرے۔















