اہم خبریں

اگر زرداری سے دوستی ہوگئی توکئی لوگوں کی نوکری جائے گی، ذوالفقار مرزا

کراچی(نیوزڈیسک) سینئر سیاست دان ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اگر زرداری سے دوستی ہوگئی توکئی لوگوں کی نوکری جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ علیحدگی کے بعد پرانے دوستوں میں سے کسی نے بھی دوستی کیلئے کوشش نہیں کی نا ہی میں زرداری سے دوستی کرنا چاہتا ہوں اُن کے پاس بھی اتنا وقت نہیں ہے، اگر میری زرداری سے دوستی ہوگئی تو کئی لوگوں کی نوکریاں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی الیکش نہیں لڑنا چاہتا ، نہ ہی اس کا کوئی ارادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدین میں کتنی سہولیات ہیں کسی بھی عام شخص سے پوچھ لیں ، بدین میں 8سال پہلےہسپتال بنا یا گیا، وہاں کسی کا اعلان نہیں ہوتا آگے ریفر کر دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں