اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے الیکشن کب ہوں گے ،پتانہیں،نگران وزیراعظم کیلئے ق لیگ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،قانون کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 60 دن کے اندر ہو جانے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے لاہور میں منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم ملک کیلئے بہت ضروری ہے ، ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوا ہے شجر کاری مہم میں پھل دار پودے ضرور لگائے جانے چاہیں تاکہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکیں۔















