نگراں حکومت کی کوئی مدت نہیں ہوتی، قمرزمان کائرہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ نگراں حکومت کی کوئی مدت نہیں ہوتی،وہ الیکشن ہونے تک نگراں حکومت رہتی ہے، حلقہ بندیوں میں کسی صوبے کی نشستیں کم یازیادہ نہیں ہوں گی،نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ اداروں کو اپنے آئینی دائرہ کار میں رہنا چاہئے، 30 سال تک ملک میں آمریت رہی، جمہوری ادوار میں بھی کام نہیں کرنے دیا گیا،انہوں نے اعتراف کیاکہ کوئی شک نہیں ہم مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو نہیں پاسکے، حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے پیٹرول مہنگا کیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کرنا کیا آسان فیصلہ تھا؟