اہم خبریں

خیبرپختونخواکو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنائیں گے ، مریم نواز

لاہور (  اے بی این نیوز   )نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوان پاکستان کی آبادی کا غالب حصہ ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت بنانا چاہتے ہیں،آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے،ان کیالات کا اظہار پی ایم ایل این کی نائب صدر مریم نواز نے نوجوانوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان لیپ ٹاپ دینے والوں کا ساتھ دیں گے، بندوق ، پٹرول بم اور تشدد پر اکسانے والی منفی قوتوں کو مسترد کریں گے،نوجوانوں کو 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے منصوبہ سازوں کی سازشوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے،خیبرپختونخواکو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنائیں گے، خیبرپختون خوا میں دس سال کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے،نیزخیبر پختون خواہ کے سات ڈویژنز میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،ملاقات میں خیبر پختون خواہ کے سات ڈویژنز میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز ،کمیٹیوں کے ناموں پر مشاورت کے بعد ان کے قیام کو حتمی شکل دی گئی ،مریم نواز نے آرگنائزنگ کمیٹی کو جلد از جلد دیہات کی سطح پر کوآرڈینیٹرز مقرر کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں