پشاور، محکمہ صحت کا یونیفارم نہ پہننے والے میل نرسز کیخلاف کارروائی کا عندیہ

پشاور(نیوزڈیسک)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے یونیفارم نہ پہننے والے میل نرسز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیاجبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے تمام ڈی ایچ اوز اور اسپتالوں کے ایم ایس کو مراسلہ بھیج دیاہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ کچھ میل نرسز دوران ڈیوٹی یونیفارم نہیں پہنتے، یونیفارم سے نرسنگ اسٹاف کی اسپتالوں میں پہچان ہوتی ہے،مراسلے کے مطابق تمام نرسنگ اسٹاف کو یونیفارم الاؤنس ملتا ہے، اسپتال انتظامیہ نرسنگ اسٹاف کےلیے یونیفارم پہننے کے احکامات جاری کریں۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ حکم عدولی کی صورت میں یونیفارم الاؤنس روک لیاجائے گا، یونیفام نہ پہننے والے میل نرسز کے نام ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ کو بھیجے جائیں گے۔