اہم خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس کراچی منتقل

کراچی(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ کیس کو قومی احتساب بیورواسلام آباد سے اینٹی کرپشن عدالت کراچی منتقل کردیا گیا۔جمعرات کو کیس کراچی منتقل کرنے کے احکامات احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کیے۔عدالت نے کہاکہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد ریفرنس اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا۔واضح رہے کہ نیب کورٹ نے نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ نیب ریفرنس پر وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں