اہم خبریں

قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس ہونا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ نیشنل سیکیورٹی کا ان کیمرا اجلاس ہونا چاہیے۔جمعرات کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے افغانستان جانے والے لوگوں کی واپسی کی مخالفت کی تھی، دہشتگردی ختم ہو چکی تھی ایکشن پلان بھی بن چکا تھا۔سابقہ دور میں نیشنل سیکیورٹی پر اجلاسوں میں وزیراعظم نہیں آتے تھے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فوج کے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ہم نے 25 لاکھ آئی ڈی پیز کو 90 روز میں بحال کیا،ان کا کہناتھا کہ ہم نے معاہدے کیے کہ آپ کا علاقہ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں