راولپنڈی (اے بی این نیوز )ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر سکولز پرنسپل پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ،محکمہ ایجوکیشن کی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت، نوٹیفکیشن کے مطابقڈی سی راولپنڈی کے احکامات کے مطابق ڈینگی ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے،سکول کی حدود سے لاروا برآمد ہونے پر سرکاری و نجی سکولوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، ڈینگی کے افزائشی عمل کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔















