پشاور(نیوزڈیسک)جانوروں میں پائے جانے والی خطرناک وائرس کانگو سے خیبر پختونخوا میں چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے ،تفصیلات کے مطابق خطرناک وائرس کانگو خیبر پختونخوا بھی پہنچ گیا اور اس بیماری سے صوبے میں رواں سال چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، جب کہ کانگو سے متاثرہ 9 مریض صحت یاب بھی ہوئے ۔محکمہ صحت نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس وقت پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صرف ایک مریض زیرعلاج ہے۔















