اہم خبریں

پولیس کی نئی یو نیفارم، خریداری میں مشکلات، دو ارب کے فنڈز درکار

لاہور(     ) فنڈز کی کمی پنجاب پولیس کے لیے نئی یونیفارم خریدنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، یونیفارم خریدنے کے لیے پنجاب پولیس کو 50 کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیںاڑھائی لاکھ یونیفارم خریدنے کے لیے جاری کئے گئے فنڈز ناکافی۔ ذرائع کے مطابق مہنگائی کہ وجہ سے یونیفارم کے ریٹ بھی بڑھ گئے، گزشتہ 2 سال سے پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکار پرانی یونیفارم پہن رہے ہیں۔ 2 سال سے نئی یونیفارم کی خریداری فنڈز کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکی،آئی جی پنجاب پنجاب حکومت سے یونیفارم کی خریداری کے لیے دو ارب کی ڈیمانڈ کریں گے، 2 ارب کے فنڈز ملنے کے بعد یونیفارم کی خریداری ممکن ہو سکے گی ۔

متعلقہ خبریں