اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دائردرخواست پر سماعت کی جبکہ اس کیس میں وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن رضا شاہ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے ہدایت کی کہ آئی جی اسلام آباد 8 اگست کو پیش ہو کر مراد اکبر سے متعلق آگاہ کریں۔بعدازاں کیس کی مزید سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔















