Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ملک کے مغربی اور بالائی حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)ملک کے مغربی اور بالائی حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کے زیر اثر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ برف باری کے باعث راستے متاثر ہونے کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، تمام متعلقہ اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 6 جنوری (شام/رات) سے شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے اور ہفتے کے آخر میں بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر 07 اور 08 جنوری کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ مری، گلیات، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر)، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں 7 سے 9جنوری ت ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔اس طرح ویک اینڈ کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بارش کھڑی فصلوں کے لیے خاص طور پر بارانی کے علاقوں میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔ پیشن گوئی کی مدت کے دوران دھند کی صورتحال میں کمی کا امکان ہے۔اس دوران دوران دن کا درجہ حرارت (05-07) °C گرنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پیدا ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ سے متاثرہ مقامات پر سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔ اس صورتحال میں تمام متعلقہ اداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پیشن گوئی کی مدت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔