اہم خبریں

آزاد کشمیر حکومت سازی پر اہم مشاورت مکمل، وزیراعظم کا نام فائنل

آزاد کشمیر حکومت سازی پر اہم مشاورت مکمل، وزیراعظم کا نام فائنل

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر شریک ہوئے۔

نو منتخب اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست سے منتخب بیرسٹر افتخار گیلانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کے قیام، نئی کابینہ کی تشکیل اور حکومتی ترجیحات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں گڈ گورننس اور حکومتی امور کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ حکومت سازی کے آئندہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی گئی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا، جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر فائنل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

یوں آزاد کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے اہم مرحلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کابینہ کی تشکیل کا عمل بھی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:پمز سانحے کی تحقیقات شروع، انکوائری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں