اہم خبریں

دہشتگرد د اور شر پسند عناصر کسی قیمت پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہباز شریف

اسلام آباد ( وقائع نگار ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ دہشتگرد د اور شر پسند عناصر کسی قیمت پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،وطنِ عزیز کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، حالیہ دھشگردی کی لہر کے تدارک کیلئے تمام وفاقی و صوبائی ادارے اپنے مابین تعاون بڑھائیں. وزیرِ ا عظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وزیرِ داخلہ، سیکٹری داخلہ اور نیشنل کوارڈینیٹر NACTA صوبوں میں جا کر اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کریں اور جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کریں، صوبائی اپیکس کمیٹیاں اپنے اجلاس باقائدگی سے منعقد کریں اور اداروں کے مابین تعاون سے دھشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر آج اسلام آباد میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیرِ داخلہ اور سیکٹری داخلہ نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکٹریز نے وزیرِ اعظم کو حالیہ دھشتگردی کے واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی اور امن و امان کے نفاذ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، اجلاس میں وزیرِ داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے وزیرِ اعظم کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے اور ایف سی کے راشن الاؤنس کو بڑھا کر باقی تمام فورسس کے برابر کرنے اور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے اسلام آباد پولیس کا مورال بلند ہوا ہے. وزیرِ اعظم نے نیشنل کوارڈینیٹر NACTA کو ہدایت کی کہ دھشتگردی کی مکمل روک تھام کیلئے صوبائی سی ٹی ڈیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ روابط کو مزید فعال بنائیں۔

متعلقہ خبریں