Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے مغوی بچے کی ویڈیو جاری کردی

کندھ کوٹ(نیوزڈیسک)کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے غوثپور کے رہائشی 12 سالہ لڑکے مقبول میرانی کی برہنہ ویڈیو جاری کردی جس میں وہ پولیس اور برادری سے خود کو آزاد کرانے کی اپیل کررہا ہے،ویڈیو پیغام میں بچے کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر مجھے آزاد کرواؤ۔ ویڈیو میں بچے نے اپنے باپ سے شکوہ کیا کہ ایک مہینے سے میں ڈاکوؤں کے قبضے میں ہوں بڑی مصیبت میں پھنسا ہوا ہوں ، خدا کا واسطہ ہے کسی بھی طرح پیسے دے کر مجھے آزاد کراو۔یاد رہے کہ ڈاکوؤں نے مقبول میرانی کو ایک ماہ قبل غوثپور تھانہ کی حدود سٹی سے اغواء کیا تھا ،ڈاکوئوں نے ورثاء سے بچے کی بازیابی کے لیے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔