اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان میںہنڈا سی ڈی 70ے معیاری ماڈل کی نئی سرکاری قیمت1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم ویریئنٹ کی سرکاری قیمت1 لاکھ 68 ہزار 900 روپےہے۔ یہ دونوں موٹر سائیکلیں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں مجاز ڈیلرز کے پاس دستیاب ہیں۔
استعمال شدہ موٹر سائیکلوں کی مارکیٹ میں اچھی حالت کی ہنڈا سی ڈی 70 ماڈل سال اور کنڈیشن کے مطابق عموماً 70 ہزار سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے، تاہم قیمت کا انحصار بائیک کی حالت، رجسٹریشن اور دیگر عوامل پر ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 9جولائی سولر پینل کی قیمتیں















