کراچی (اے بی این نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 74 اعشاریہ 35 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ برینٹ کروڈ آئل 78 اعشاریہ 91 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ترین سطح پر پہنچ گئی















