اہم خبریں

مجھ سے سیاسی انتقام اوراعظم سواتی کے خلاف کیس کا بدلا لیناچاہتے ہیں، چوہدری محمد اشرف

اسلام آباد ( نامہ نگار ) 87 سالہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کی اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ سیاسی انتقام لینا چاہتے ہیں، اعظم سواتی کے خلاف کیس کا بدلا لیناچاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ہماری قوم ہو ش مندی سے فیصلے کرے، چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام رولز ، قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، چوہدری محمد اشرف  نے کہا کہ میں ایک جنازے میں شرکت کے لئے جارہا تھا، میرے ساتھی بھی ساتھ تھے، مجھے اٹھا کر اپنی گاڑی میں پھینک دیا، چوہدری محمد اشرف میں نے کہا کہ مجھے بتاؤ کیا ایف آئی آر ہے؟ 48 گھنٹے بعد ایف آئی آر دی گئی۔

متعلقہ خبریں