اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) روس سے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ،وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،معاملات پر بات چیت جاری ہےجمعہ کو وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا روس سے سستے تیل کی خریداری ہوگی معاہدہ کی تیاری جاری ہے،روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ ڈسکاؤنٹ دے گا،روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے،روس کا سینئر ترین وفد پاکستان آرہا ہے،ہم پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہو،ریفائنریز سے بات کرنے کے بعد روس کے سامنے اپنی طلب رکھیں گے ، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ معاہدے کی تیاری مکمل ہےقبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا،ریفائنریز پالیسی میں ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں،ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی سرمایہ کاری کرینگے،حکومت ڈیوٹیز کی مد میں بچت کاباقاعدہ آڈٹ کرے گی۔















