اہم خبریں

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،فیصلہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا،سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ تحریر کیاجس میں کہاگیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ جمع کرانے سے آگاہ کیا جس میں اب تک41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، قتل کی تحقیقات پاکستان، یواے ای اور کینیا میں کی جارہی ہیں، کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کے لئے حکومت نے خط لکھ دیا ہے، امید ہے اسپیشل جے آئی ٹی تیاری کے ساتھ یواے ای اور کینیا جائے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اگلی رپورٹ جمع کرانے کے لئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی ہے۔

متعلقہ خبریں