چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرا ئل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آ ئی کی استدعا مسترد کرتے ہو ئے ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر نے کی ہدایت دیدی
دورکنی بینچ نے کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا، دو رکنی بینچ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت جلالی پر مشتمل ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ درخواستیں اسلام آباد ہا ئیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، ٹرائی کور؁ کو کیسے حکم دیں، چیئرمیں پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم کو سپریم کورٹ مین چیلنج کیا تھا، کیس کی ساماعت کے آغاز پر ہی جسٹس یحییٰ آفریدی نےئ کہا کہ مناسب ہو گا کی فریقین کو بھی بلا لیں، بعد ازاں الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نو ٹس جاری کرتے ہو ئے کیس کی سماعت صبح ساڑھے دس بطے تک ملتوی کر دی، دوبارہ سماعت کے آغاز پر چیئر مین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں مو جود تھے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئر میں پی ٹی آئی کے وکیل سے مکا لمہ کیا کہ مجھے امید ہے کہ آپ مکمل تیاری سے آئے ہیں، جس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہا ئیکورٹ میں ہماری دو درخواستیں زیر ازلتوا ہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ آپ نے ان درخواستوں کا ذکر اس درخوات میں کیا ہے،جس پر وکیل نے جواب دیا کہ توشہ کانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار اور جج ٹرانسفرکی درخواستیں زیر سماعت ہیں،انہوں نے درخواستوں کے نمبر اور متن پڑھ کر سنائے جس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ دونوں درخواستوں پر ہوئیکورٹ فیصلہ کرے۔ جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جی ہم چاہتے ہیں کہ ان کا فیصلہہ ہو،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ درخواستین اسلام آباد ہائیکوقرٹ مین زیر سماعت ہیں تو ہم ٹرائل کورٹ کو کیسے حکم دیں،عدالت نے ریمارکس دیئ کہ ہو ئیکورٹ کو کہہ رہے ہیں کی آپ کی اپیل اور تما درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہو ئے ٹرائل نہ کرنے کی درخواست نمٹا دی۔