عدلیہ بڑے فیصلے دینے والی ہے،ستمبر ستمگر، نگران سیٹ اپ بارے شیخ رشید کی حیرت انگیز پیشنگوئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران حکومت کے اختیارات کو طاقتور بنانے کیلئے ترمیم الیکشن کی شروعات کو ہی مشکوک بنارہی ہیں۔ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانا نواز شریف کا فیصلہ ہے تاکہ اپنی من مانی اور دھاندلی کو جاری رکھ سکیں نگران حکومت کا سیٹ اپ طویل بھی ہوسکتا ہے سیکشن 203 میں ترمیم آئین اور قانون اور صاف الیکشن کی موت ہوگی ppp سے ہاتھ ہونے جا رہا ہے اور اتحادیوں میں دال بٹنے والی ہے ایسا نگران وزیراعظم بھی آسکتا ہے جو سیاسی حلقوں میں ابھی زیر بحث نہ ہو عدلیہ بھی اگست کے مہینے میں اہم فیصلے کرے گی ستمبر ستمگر ہوگا اور سیاست شدید تنازعات میں بھی الجھ سکتی ہے ppp اور ن لیگ ایک ہفتے میں آمنے سامنے ہوں گے بہت ساری امیدیں دھری کی دھری رہ جائیں گی اور سندھ بھی ppp کے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا الیکشن سے پہلے ایک نیا سیاسی جوڑتوڑ سامنے آئے گا جو اتحادیوں کی سیاست کا نقشہ بدل دے گا جب اتحادی اپنے اپنے انتخابی نشان پے الیکشن لڑیں گے تو اتحادیوں میں فاصلے بڑھیں گے اور ان کےووٹ بھی تقسیم ہوں گے نگران وزیراعظم کا فیصلہ ساری سیاسی گانٹھیں کھول دے گا اور آئندہ آنے والی سیاست کا تعین بھی کردے گا آنے والے 2 ہفتےسیاست کے اہم ہوں گے اور ساری اکھاڑ پچھاڑ عوام کےسامنے آجائے گی اس سارے کھیل میں عوام کو بے خبر رکھا جا رہا ہے جبکہ آخری فیصلہ باشعور عوام ہی کرے گی وقت ثابت کرے گا کہ عوام کو جاہل سمجھنے والے خود بہت بڑے جاہل تھے۔