اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان کی ترقی روکنے والے نااہلوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اقتدار کی کرسی سے اتار کر باہر پھینکا، مولانا فضل الرحمان کا تقریب سے خطاب،انہون نے کہاکہ آئندہ ایسے لوگ مسلط کئے گئے تو گریبان سے پکڑ کر نکالیں گے، گذشتہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا، انہوں نے سی یپک کو روک کر اپنے آقاؤں سے وفاداری نبھائی،، ہم کسی آقا کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے،، دنیا سے دوستی چاہتے ہیں لیکن آقا اور غلام کے تعلق سے انکار کرتے ہیں ،، جنگ ہے جاری رہے گی،، جب تک ظلم کرو گے ہم لڑتے رہیں گے ، یہ ملک ہمارا ہے کسی کی جاگیر نہیں، مولا نا فضل الرحمان کا سیلا ب متا ثرین کو معا وضے نہ دیئے جا نے پر بھی وزیر اعظم سے شکوہ ہے۔















