اہم خبریں

کلرسیداں پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

راولپنڈی(اے بی این نیوز    )کلرسیداں پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ملزم عثمان اپنی بہن ثوبیہ کو ایک ہفتہ قبل فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم کو رنج تھا کہ اسکی بہن نے اپنے خاوند سے طلاق کیوں لی ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ایس پی صدر کی زیر نگرانی کلر سیداں پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا،اسی روز تہرے قتل کے ایک اور واقعہ میں ملوث تین ملزمان باپ محمد وزیر ، 02بیٹوں یاسر اور اسماعیل کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔

متعلقہ خبریں