اہم خبریں

مظفر گڑھ ، ایم فل کی طالبہ سے 3 افراد کی مبینہ زیادتی

مظفرگڑھ(نیوزڈیسک)مظفرگڑھ میں ویمن یونیورسٹی ملتان کی ایم فل کی طالبہ سے 3 افراد نے مبینہ زیادتی کی ہے جبکہ متاثرہ طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ طالبہ نے پولیس کو بیان میںبتایاکہ ایک سال قبل ملزم نے نشہ آور چیزپلاکر زیادتی کانشانہ بنایا، ملزم نے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کی۔ طالبہ کا کہنا تھاکہ کچھ عرصہ بعد ملزم دبئی فرار ہوگیا اور ویڈیوز اپنے 2 دوستوں کو دےگیا، ملزم کے دیگر 2 ساتھی بھی بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔طالبہ کے مطابق ملزمان نے ویڈیوز اہلخانہ کو بھی بھیجیں، سوشل میڈیا پربھی وائرل کردیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ خبریں