لاہور(نیوزڈیسک)پی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ قومی ایئر لائن کی تنظیم نو سے متعلق بورڈ ارکان کو آگاہی دے گی۔ اجلاس میں پی آئی اےکی مالی مشکلات، یورپ، برطانیہ اور امریکا کے لئے پروازوں کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔ ان فلائٹ انٹرٹیمنٹ منصوبے کی رپورٹ پیش کی جائےگی۔ چیئرمین پی آئی اے، سی سی او اور سیکریٹری ہوابازی سمیت اعلیٰ افسران اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے ۔















