اہم خبریں

پاکستان کی درآمدات،جون میں سالانہ بنیادوں پر بڑا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز )جون میں سالانہ بنیادوں پر متعدد ممالک سے درآمدات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا،گذشتہ ماہ آسٹریلیا سے درآمدات602فیصد اضافے سے 9کروڑ 22لاکھ ڈالرز رہیں،
اومان سے درآمدات 337فیصد سے11کروڑ 38 لاکھ ڈالرز رہیں ،گزشتہ ماہ ٹوگو سے امپورٹس 122فیصد اضافے سے57 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں،گذشتہ ماہ سنگاہ پور سے امپورٹس سے82فیصد اضافے سے7کروڑ86 لاکھ ڈالرز رہیں،جون میں عراق سے درآمدات 66فیصد سے98لاکھ ڈالرز سے زاہد رہیں ،جون میں انڈونیشیاء سے درآمدات12فیصد اضافے تقریبا30 کروڑ ڈالر رہیں ،گذشتہ ماہ کینیا سے امپورٹس 12فیصد اضافے 4 کروڑ 40لاکھ ڈالرز رہیں۔

متعلقہ خبریں