عارف والا ( اے بی این نیوز )واٹس ایپ گروپس میں مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں پولیس ان ایکشن ہو گئی اور اس نے گروپ ایڈمن اور ممبران کےخلاف مقدمہ درج کر لیا جو ایف آئی ار درج کی گئی ہے اس کے مطابق عارف والا میں ممبران کی جانب سے کچھ ایسی پوسٹیں شیئر کی گئی تھیں جن میں مذہبی عقائد اور نظریات کی توہین کی گئی تھی اور ان کی وجہ سے عوام کے جذبات بھی مجروح ہو گئے مزید ایف ائی ار میں کہا گیا کہ پولیس گروپ کے ایڈمن اور عمران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے گی اس حوالے سے متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔















